اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین وکلا کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی۔
باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اٹک جیل سےاڈیالہ منتقلی اورسہولیات فراہمی کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعترا ضات ختم کردیئے گئے عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے تین وکلا کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی۔
وکیل شیر افضل مروت ، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجھوتھا کو عدالت نے ملاقات کی اجازت دی اور حکم دیاکہ اٹک جیل حکام تینوں وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت فراہم کرے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ وکلا وکالت نامہ پر دستخط اور ہدایات لینے کے لیے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔
عمران خان کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھہ گرفتار ہو گئے
واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔








