باغی ٹی وی ،گوجرخان( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )پولیس نے 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ پکڑ لیا
تفصیل کے مطابق گوجرخان پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والا تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،ملزمان جی ٹی روڈ پر کھڑی اور خراب گاڑیوں کو لوٹتے تھے-ایس ایچ او کا کہناہے کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس متحرک اور منظم گینگز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے
Shares: