اچھرہ واقعہ:خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

25 فروری کو لاہور کی مقامی مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا
0
86
lahore

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی خطاطی والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا،تینوں ملزمان میں التمش ،ندیم اورعادل شامل ہیں جبکہ پولیس نے عبوری ضمانتوں کروانے والے 2ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو مقدمے سے بے گناہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کی مقامی مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون کے کُرتے پر عربی الفاظ درج تھے جس نے ہجوم کو مشتعل کیا تاہم یہ الفاظ قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی زبان کے الفاظ تھے،واقعے کا مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کیا تھا-

خاتون کو موقعے سے پولیس اہلکاروں نے ریسکیو کیا اور بعدازاں انہوں نے ’ایسا لباس‘ پہننے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ کرتا ڈیزائن سمجھ کر خریدا اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہےمیری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔

پاکستان میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعے کو دنیا بھر کے میڈیا نے کوریج دی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کرتا بنانے والی کویت کی کمپنی ’سِمپلیچیتا‘ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی عوام! ہمارا حال ہی میں ایک معصوم لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم کویت کی کمپنی ہیں اور ہم دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی ترسیل نہیں کرتے مہربانی فرما کر ہمیں فالو اور میسج کرنا بند کر دیں کیونکہ یہ بہت پریشان کن ہےہم عربی حروف کو مختلف فونٹس میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماری اپنی زبان ہے۔

Leave a reply