پہلگام میں فالس فلیگ کے ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے ایک اور بزدلانہ قدم اٹھاتے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کروا دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق جہنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت اپنی قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے، جموں جیل، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا۔ ان غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں،ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے کی یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس ے قبل باغی ٹی وی نے بتایا تھا کہ پہلگام حملے کے پسِ پردہ بھارت کا جنگی جنون بڑھانے کا منصوبہ تھا۔ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں، اور ان کی سری نگر میں آمد ایک انتہائی تشویش ناک بات ہے۔ ان اہلکاروں کی موجودگی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی اہلکاروں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے فوجی آپریشنز میں مدد فراہم کرنا ہے۔

سیالکوٹ: جماعت اسلامی خواتین کا "فری غزہ یوتھ گالا”، فلسطین سے یکجہتی ریلی کا انعقاد

بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا

پی ایس ایل،کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

315ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ ، 3ملزمان گرفتار

Shares: