سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب پر ہلڑبازی ، ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 منچلے گرفتار بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد ، مقدمہ درج۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ کھڑکانہ میں شادی کی تقریب میں منچلے افراد نے ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ڈیک سپیکر اور غل غپاڑہ کر کے علاقہ کا سکون غارت کر دیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ کینٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو معہ اسلحہ و ڈیک سپیکر اور بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے خلاف محتلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Shares: