9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
0
190

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ دیگر ملزمان میں کرامت علی کھوکھر، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی شامل ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) آفس کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply