اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق 3 روزہ آپریشن میں پولیس، ایلیٹ فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس نے حصہ لیا۔ آپریشن ہل ٹاپ، دو بانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ میں کیا گیا،ایس ایس پی اپر دیر نے بتایا کہ 20 مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں آپریشن 3 روز تک جاری رہا۔آپریشن کے دوران 2 شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔

دیر بالا میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔یہ ٹارگٹڈ آپریشن اُن دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا جو چند روز قبل پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھے۔اپنے تین شہید جوانوں کا بدلہ لینے پر دیر پولیس اور ایلیٹ فورس کے بہادر افسران اور جوان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ عوام بھی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کر رہے ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس کے حوصلے، دلیری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہمارے جوان ہر دم وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں، اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

Shares: