پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے تین سالہ بچے کی مین ہول میں گر کر موت ہو گئی ہے

واقعہ چلڈرن ہسپتال پارک میں پیش آیا،تین سالہ بچہ چلڈرن اسپتال پارک کے مین ہول میں ساڑھے 3 سال کا بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والا بچہ باسم والدین کی اکلوتی اولاد تھا، باسم کے والدین چیک اپ کے لئے اسے ہسپتال لیکر آئے تھے، بچہ ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتا ہوا کھلے مین ہول میں جاگرا، بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ 16 نومبر کو علاج کے لیے چلڈرن اسپتال آئے تھے، ڈھائی گھنٹے بعد اسی پارک میں کھلے مین ہول سے میرے بیٹے کی لاش نکلی، اسپتال انتظامیہ اپنی لاپروائی اور غلطی ماننے کی بجائے مجھے ہی قصور وار ٹھہراتے رہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ذمہ دار کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے،

پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، چیئرمین پی ٹی اے

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی کاوی پی این فتویٰ سے اختلاف

فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟حافظ نعیم الرحمان

وی پی این غیرشرعی، فتویٰ پر کھراسچ میں مذہبی رہنماؤں کا ردعمل

Shares: