لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز) مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لاری اڈا، اسلام پورہ اور نواب ٹاؤن سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق لاری اڈا سے 50 سالہ شخص کی لاش سڑک کنارے سے ملی، ٹاؤن ہال چوک پر فٹ پاتھ سے 60 سالہ شخص کی ملی۔
اس کے علاوہ نواب ٹاؤن کے علاقے سے سڑک کنارے سے 55 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جبکہ تینوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

کشمور کے نواحی علاقے گہیل پور کے کچے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوش برادری کے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔علاقہ میں گولیاں چلنے اور ہلاکتوں کی وجہ سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ مزید نقصان کے خدشے کے پیش نظر پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی،

Shares: