کوئٹہ :نواکلی میں 30 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر اورزمین کی خریداری کیلئے فنڈز منظور

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی نواکلی کوئٹہ میں 30 ​​بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر اور مذکورہ ہسپتال کے لئے حصول اراضی کی منظوری،وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی ،یہ اسکیم نوا کلی میں زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر التواء تھی،شہر کی بڑھتی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی شہری آبادی کی اشد ضرورت ہے ،ترقیاتی اسکیم کو 2023-24 کی پی ایس ڈی پی میں 500.00 ملین روپے (سول ورکس کے لیے 400 ملین روپے اور اراضی کی خریداری کے لیے 100 ملین روپے) کی لاگت سے شامل کیا جائے گا
یہ منصوبہ نواکلی کی مقامی آبادی کی صحت کی سہولیات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا

Comments are closed.