اوچ شریف : ملک بھرمیں 30 نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں پاسپورٹ کاونٹر قائم،ضلع بہاولپور کی تحصیلیں نظر انداز

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے 30 نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں شہریوں کی سہولیات کے لئے پاسپورٹ کاونٹر قائم کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ضلع بہاولپور اور انکی تحصیلوں کو نظر انداز کرنا تشویشناک ہے سینئر قانون دان محمد سہیل اکبر ملک نے ایک بیان میں کہا کہ گورنمٹ کا یہ اقدام قابل تعریف ہے کہ 30 چھوٹے شہروں میں نادرا آفس میں پاسپورٹ بھی بنانے کی سہولت دے دی گئی ہے اس کے برعکس بہاولپور کا کوئی شہر اس سکیم میں شامل نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن کے 6 نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں قائم ہونے والے پاسپورٹ کاؤنٹر فنکشنل ہو جائیں گے بہاولپور سمیت پنجاب کی بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ کے نادرا رجسٹریشن سنٹر میں پاسپورٹ کاونٹر کا نام نہ ہونے سے مایوسی ہوئی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ بہاول پور ایک بہت بڑا ضلع ہے جس کے شہروں اوچشریف ، چنی گوٹھ ، احمد پور شرقیہ ، خیر پور ڈاہا ، دھوڑکوٹ ، ہتھیجی ، نوشہرہ و دیگر کے شہری پاسپورٹ بنوانے کے لئے بہاول پور جاتے ہیں اور سارا دن لائنوں میں لگے رہتے ہیں جہاں شدید رش کے باعث بعض اوقات کئی چکر لگا نے کے بعد پراسیس مکمل ہوتا ہے اور پھر پاسپورٹ وصول کرنے کے لئے پھر لمبا سفر طئے کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر خان پور ، جام پور اور میلسی کے شناختی کارڈ آفسز میں پاسپورٹ کاونٹر بن سکتا یے تو پنجاب کی بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ میں کیوں نہیں بن سکتا ، اگر ٹاون کمیٹی خان گڑھ کے شناختی کارڈ آفس میں پاسپورٹ کاونٹر بن سکتا ہے تو اوچ شریف کے شناختی کارڈ افس میں کیوں نہیں بن سکتا انہوں نے بہاولپور ڈویژن کے کسی بھی شہر اور تحصیل میں نادرا دفتر میں پاسپورٹ بنانے کی سہولت نہ دینا سراسر زیادتی ہے، بہاولپور ایئرپورٹ میں بھی ریگولر فلائٹ سروس بحال کی جائے اور بہاولپور کو خانیوال موٹروے سے ملایا جاے

Leave a reply