بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کرور میں فلموں سے سیاست میں آنے والے اداکار اور تامل گاہ ویٹری کزگام (ٹی وی کے) پارٹی کے سربراہ تھلاپتی وجے کی ریلی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی کے دوران شدید بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 31 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق ریلی کا مقام صرف 10 ہزار افراد کی گنجائش رکھتا تھا، مگر وہاں تقریباً 50 ہزار افراد جمع ہوگئے، جس سے ہجوم پر قابو پانا ناممکن ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تھلاپتی وجے نے حالات خراب ہوتے ہی اپنی تقریر روک دی اور اسٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ زخمیوں اور بے ہوش افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد کی حالت نازک ہے۔ریسکیو ٹیموں کو بھیڑ کے درمیان ایمبولینسز لے جانے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ اس موقع پر وجے نے لوگوں سے پرامن رہنے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایمبولینس کو راستہ دینے کی اپیل کی۔

گھوٹکی: تھانہ اوباڑو پولیس کی کارروائی، کار چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

امارتی وزیر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،غزہ میں جنگ بندی پر زور

حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا، محسن نقوی

Shares: