31 مئی تاریخ کے آئینے میں
۔۔۔۔
526ء ترکی میں ہولناک زلزلے سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہوئے ۔
1727ء فرانس، انگلینڈ اور نیدرلینڈ نے پیرس معاہدہ پر دستخط کئے۔
1818ء ہندوستانی زبان کا پہلا اخبار ‘سماچار درپن’ کی اشاعت ہوئی۔
1889ء امریکہ میں پینسلوانیہ خطہ کے جانس ٹاؤن میں سیلاب سے 2209 افراد ہلاک ہو گئے۔
1911ء دنیا کے سب سے بڑے مسافر جہاز ٹائٹینک کو بیلفاسٹ میں پانی میں اتارا گیا، لیکن یہ اپریل 1912ء میں پہلے سفر کے دوران ہی ڈوب گیا۔
1923ء چین اور سوویت یونین کے درمیان سفارتکاروں کا تبادلہ ہوا۔
1935ء کوئٹہ میں سات اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے سے پچاس ہزار افراد ہلاک ہوئے اور پورا شہر تباہ ہوا کوئی عمارت بچ نہ سکا۔
1947ء ہنگری میں کمیونسٹوں نے اقتدار پر قبضہ کیا۔
1961ء جنوبی افریقہ جمہوریہ بنا۔
1962ء ایڈولف ہٹلر کے دور اقتدار میں جرمنی میں لاکھوں یہودیوں کے قتل میں ملوث ایڈولف اچ مین کو یروشلم میں پھانسی دی گئی۔
1970ء پیرو میں 7ء9 کی شدت والے تباہ کن زلزلے میں 70 ہزار افراد مارے گئے اور تقریباََ چھ لاکھ بے گھر ہو گئے۔
1974ء سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1974ء اسرائیل اور شام نے گولان پہاڑیوں سے متعلق معاہدہ پر دستخط کئے۔
31مئی 1976ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے موہن جو ڈاروکے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم کے سلسلے میںایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت 20 پیسے تھی۔اس ڈاک ٹکٹ پر موہن جوڈارو کے آثار اور وہاں کی کھدائی سے برآمد ہونے والی مہر کی تصویر بنی تھی اور Save Moenjodaroکے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ الیاس غنی نے ڈیزائن کیا تھا۔
1979ء زمبابوے نے آزادی کا اعلان کیا۔
1984ء امریکہ نے نیوادا تجربہ گاہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1984ء ویسٹ انڈیز کے بلے باز ویوین رچرڈس نے انگلینڈ کے خلاف یک روزہ میچ میں صرف 170 گیندوں پر 189 رن بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔
1985ء گواٹے مالا نے اپنا نیا آئین بنایا۔
1986ء۔۔حامد ناصر چٹھہ 31 مئی 1986 سے 03 دسمبر 1988 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے بارہویں اسپیکر رہے۔حامد ناصر چٹھہ 15نومبر 1944ء کولاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ 31 مئی1986ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 3 دسمبر 1988ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ پرانے پارلیمینٹیرین ہیں اور کئی مرتبہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں ۔ان کے والد صلاح الدین چٹھہ بھی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں
31مئی 1999ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے داتا دربارکمپلیکس کی تکمیل پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت سات روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس کمپلیکس کا نقشہ بنا تھا اور انگریزی میںCOMPLETION OF DATA DARBAR COMPLEX 1999 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عثمان سعید اختر نے تیار کیا تھا۔
2005ء امریکی اخبار ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ نے خبر دی کہ واٹرگیٹ کیس میں ’ڈیپ تھروٹ‘ کے نام سے نامہ نگاروں کو خبریں لیک کرنے والے امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر مارک فلیٹ تھے۔
تعطیلات و تہوار :
۔”””””””””””””””
1979ء زمبابوے نے آزادی کا اعلان کیا۔
ورلڈنو ٹوبیکو ڈے
دنیا بھر میں آج کا دن یعنی 31مئی ’’ ورلڈنو ٹوبیکو ڈے ،،کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدلوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں روز بروز ہونے والے اضافے کو کم کرنا ہے ۔اس دن کے پیش نظر دنیا بھر کے ملکو ں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
۔۔