ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )آفیسران کے کچن متاثرہونے کاخدشہ، 32موضع جات کمپیوٹر ائیزڈ نہ ہوسکے ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ مال ڈیرہ غازی خان میں تین سو کے قریب موضع جات ہیں جن میں سے 32 موضع جات ایسے ہیں ان میں ڈیرہ غازی خان شہر بھی شامل ہے ،جن کوپٹواری حضرات کمپیوٹرا ئیزڈ کرنے کو تیار نہیںہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے روک رکھا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کے ان موضع جات میں تعینات ہونے کے لئے پٹواری حضرات لاکھوں روپے رشوت کے طور پر افسران اور سیاسی لوگوں کو دیکر ان بغیر کمپیوٹرا ئیزڈ موضع جات میں تعیناتی کے آڈر کراتے ہیں اور دل کھول کر مال پانی بناتے ہیں، اس بارے ذرائع کا کہناہے کے محکمہ مال کے یہی موضع جات ہیں جوسرکاری تقریبات کا سارا خرچہ بھی اٹھا تے ہیں اس لے محکمہ مال اور بڑ ے آفیسران اس طرف توجہ نہیں دیتے اور جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہے تاکہ افیسران کے کچن کا خرچہ پانی چلتا رہے ۔اور پٹواری بھی تکہ بوٹی اور کباب کھاسکیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان موضع جات کے کمپیوٹر ائیزڈ ہونے کے ابھی تک کوئی عملی کوشش نہیں کی گئی، زمینداروں اہلیان شہر ،عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کے تمام موضع جات کو فی الفور کمپیوٹرا ئیزڈ کیا جائے اورڈیرہ سٹی کے شہریوں کو اس مصیبت سے نجات دلائی جاے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہوسکے گا ۔
Shares: