ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکے

ڈیرہ:محکمہ مال میں کرپشن،32موضعے کمپیوٹرائزڈنہ ہوسکے
محکمہ مال کرپشن کا گڑھ بن گیا۔نان کباب کیلئے 32موضع جات کمپیوٹرائزڈ نہ کئے گئے ۔
باغی ٹی وی رپورٹ ۔تفصیل کے مطابق محکمہ مال ڈیرہ غازیخان میں 300 کے قریب موضع جات ہیں ان میں سے 32 موضع جات ایسے ہیں جن میں ڈیرہ غازی خان شہر بھی شامل ہے جنہیں پٹواری حضرات کمپیوٹر ائزڈ کرنے کو تیار نہیں ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے روک رکھاہے ذرائع کا کہنا کے ان موضع جات میں تعینات ہونے کے لئے پٹواری حضرات لاکھوں روپے رشوت کے طور پر افسران اور سیاسی لوگوں کو دیکر ان بغیر کمپیوٹر ائزڈ موضع جات میں اپنی تعیناتی کراتے ہیں اور پھر دل کھول کر مال پانی بناتے ہیں اس بارے ذرائع کا کہناہے کے محکمہ مال اور دیگر کئی محکموں اور سرکاری تقریبات کا سارا خرچہ بھی یہی ان موضع جات کے پٹواری ہی اٹھا تے ہیں اس لئے محکمہ مال اور دیگر بڑ ے افسران اس طرف توجہ نہیں دیتے اور جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہے تاکہ افیسران کے کچن کا خرچہ پانی چلتا رہے اور پٹواری بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہیں اہل شہر عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کے تمام موضع جات کو فی الفور کمپیوٹر ائزڈ کیا جائے تاکہ ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو اذیت سے نجات مل سکے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

Comments are closed.