مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زیادہ...

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

بشیر میمن نے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ،سینیٹر روبینہ خالد

بشیر میمن نے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ،سینیٹر روبینہ خالد

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تحلکہ خیز انکشافات کے بعد حکومت کے دوہرے احتساب کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے

روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتقام کی سیاست کی جو داغ بیل ڈالی ہے یہی عمل انکے گلے کا پھندا بنے گی عوام ان عیار کے ہتھکنڈوں سے پوری طرح واقف ہوچکے ہیں ڈی جی کے حقائق جعلی حکومت کے خلاف چارج شیٹ اور نااہل و نالائق حکمرانوں کے ماتھے پر دروغ گوئی کا بدنما کلنک ہے .سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ پیپلز پارٹی شروع دن سے کہہ رہی کہ یہ جو سلکٹیڈ حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد جس احتساب کا ڈنڈورا ہیٹ رہی ہے دراصل اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی ہے جس پر سے پردہ اٹھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کردیا اب یہ لوگ جھوٹی تاویلیں پیش کرکے ایک بار پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرینگے تاہم پیپلز پارٹی ان نالائقوں کے شرمناک حرکتیں سامنے لاتی رہے گی

روبینہ خالد کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ،وفاقی وزراء اور مشیران صرف اداکاری کےلئے عوام پر مسلط ہیں جنکے ہوتے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا اپنی ناکامی اور غلط پالیسیوں پر انہیں اقتدار سے الگ ہوکر گھر چلے جانا چاہئے انہوں نے بشیر میمن کے انکشافات پر اعلیٰ عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan