برازیل کے ماہرین نے ڈیجیٹل امیجنگ کا استعمال کرتے ہوئے 35 ہزار سال قبل رہنے والے مصری شخص کے چہرے کی ہوبہو نقل بنائی ہے۔
باغی ٹی وی : ماہر آثار قدیمہ موئسر الیاس سینٹوس اور3D ڈیزائنر سسیرو موریاس نے ڈیجیٹل امیج کو بنانے کے لیے مصر میں آثار قدیمہ کے مقام پر پائے جانےوالےایک آدمی کےکنکال کی باقیات کا استعمال کیا،یہ تصویر نزلیٹ کھیٹر 2 کی کھوپڑی کا تفصیلی تخمینہ پیش کرتی ہے جو 35,000 سال پرانا فوسل ہے جو 1980 میں مصر کی وادی نیل میں دریافت ہوا تھا۔
غار میں تنہا 500 دن گزارنے والی خاتون
بشریات کے تجزیے نے کنکال کی باقیات کو افریقی نسل کے آدمی کے طور پر شناخت کیا ہے جس کی عمر موت کے وقت 17 سے 29 سال کے درمیان تھی۔ تجزیہ بتاتا ہے کہ وہ تقریباً پانچ فٹ اور تین انچ لمبا تھا۔
ٹیم نے چہرے کی نئی تعمیری تکنیک کا استعمال کیا جو آثار قدیمہ کے ماہرین کو کنکال کی باقیات کے چہرے کی خصوصیات کو صحیح طریقے سے اجاگر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سعودی عرب میں نبطی دور کی حنوط شدہ خاتون کا چہرہ بحال
برازیل کے پونٹا گروسا میں سیرو فلیمارین کارڈوسو آرکیالوجی میوزیم کے ماہر آثار قدیمہ موئسر سانٹوس نے سی این این کو بتایا کہ چند سال پہلے، ہم پہلے ہی انسانی ارتقاء سے متعلق تخمینے کی ایک سیریز پر کام کر رہے تھے، جن میں سب سے مشہور فوسل نقلیں تھیں۔ انہیں تصاویر میں تبدیل کیا گیا اور کھوپڑی کی فوٹوگرامیٹری کی وضاحت کے لیے استعمال کیا گیا، جس نے مطالعہ کو شکل دی۔
فوٹوگرامیٹری تصویروں سے 3D معلومات نکالنے کا عمل ہے، جو سانٹوس اور موریس نے قاہرہ کے نیشنل میوزیم آف مصری تہذیب میں انسان کے کنکال کی باقیات کو دیکھنے کے بعد کیا اس عمل کو ماہرین نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا ہے کہ انسانوں نے صدیوں میں کس طرح ترقی کی ہے۔