آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نےنیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔
باغی ٹی وی : آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دیا,جنوبی افریقا کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، افریقی بولز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک وکٹ گرائی۔
گلین فلپس 60، ول ینگ 33 اور ڈریل مچل 24 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر زیادہ دیر تک کریز پر رہ نہ سکا ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 35.3 اوورز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو یانسن نے 3، کوئٹزی نے 2 اور رباڈا نے ایک وکٹ لی۔ بھارتی شہر پونے میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان ٹمبا باووما اور اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے کیا،ٹمبا باووما بولٹ کی گیند 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے38 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور وینڈر ڈوسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز کی شراکت بنائی، دونوں نے سنچریاں بھی اسکور کی،ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 357 رنز بنائے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کا اسکواڈ
کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ