35 کلو چرس، 11 کلو افیون برآمدگی کے ملزم کی ضمانت منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ حسن ابدال کے مشہور منشیات(35 کلو 600 گرام چرس اور 11 کلو افیون کے مقدمہ میں بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال کے رہائشی ملزم افتخار احمد کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا گیا

ملزم افتخار احمد سکنہ بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں کوثرASI تعینات برھان چوکی کی مدعیت میں 9c CNSA جرم کے تحت ایف آئی آر نمبر-162/2020 مورخہ 29/04/2020 درج تھی ۔ جبکہ مقدمہ کی تفتیش پر شوکت علیSI/NIU سرکل حسن ابدال مامور ہیں ۔

ملزم کے خلاف کلو35 گرام600 چرس اور 11 کلو افیون سمگلنگ کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کے مقدمہ کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم( شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سحرش چغتائی ایڈوکیٹ، ماہین فاطمہ ایڈوکیٹ) کر رہے تھے۔ ملزم نے طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست ضمانت شازیہ ظفر راجہ ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال کی عدالت میں دائر کر رکھی تھی۔

گزشتہ روز ملزم کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ لاوارث چرس اور افیون ملزم پر پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ اور پولیس دشمنی کی وجہ سے بلا جواز مبینہ برآمدگی منشیات ظاہر کی گئی ہے۔ در حقیقت ملزم بوقت مبینہ وقوعہ جائے وقوعہ پر موجود ہی نہ تھا۔ ملزم کو بلا وجہ مدعی مقدمہ محمد کوثرASI نے سابقہ عناد کی بناء پر ملوث کیا ہے۔ اور استغاثہ کسی طور پر بھی مبینہ منشیات کا ملزم کے ساتھ تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا محض قیاس آرائیوں پر مبنی سنگین جرم میں بھی کسی بے گناہ کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ جو کہ مقدمہ انتہائی مشکوک ہے۔

جس پر  عدالت نے ملزم افتخار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 1 لاکھ روپے مچلکہ کے عوض کنفرم کر دی

Shares: