کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی، نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے-

افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ عارف سعید نے کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنا ہر ایتھلیٹ کیلئے فخر کی بات ہوتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں ہونیوالے نیشنل گیمز کو مثالی اور یادگار ایونٹ بنائے گی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل گیمز میں آج حصہ لینے والے ایتھلیٹس کل پاکستان کیلئے اسٹار میڈل ونرز بنیں گے ۔

مہمانان کے خطاب کے بعد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، سب سے پہلے دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور سب سے آخر میں میزبان سندھ کے ایتھلیٹس سلامی کے چبوتر کے سامنے سے گزرے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل گیمز میں نمایاں پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں۔

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے

نیشنل گیمز کے باضابطہ آغاز کے اعلان سے قبل اولمپیئن قمر ابراہیم گیمز کی ٹارچ لے کر اسٹیڈیم پہنچے جو سمیر حسین، نسیم حمید، سعدی عباس اور اصلاح الدین سے ہوتی ہوئی ارشد ندیم تک پہنچی اور ارشد ندیم نے گراونڈ کا چکر لگاکر نیشنل گیمز کی معشل کو روشن کیا،مشعل روشن کیے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے باضابطہ طور پر گیمز کے آغاز کا اعلان کیا نیشنل گیمز 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف وینیوز پرجاری رہیں گے۔

خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی دل چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Shares: