لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر میں فلسطین ایکشن کی حمایت میں نکالے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران کم از کم 365 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جس کی تصدیق میٹروپولیٹن پولیس نے کی ہے۔

یہ مظاہرہ تنظیم ڈیفینڈ آور جیوریز” کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں درجنوں افراد ہاتھ سے لکھے ہوئے پوسٹرز کے ذریعے احتجاج کر رہے تھے جن پر تحریر تھا: "میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے جولائی میں فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت یا رکنیت کو ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت جرم قرار دیا ہے، جس کی سزا 14 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مظاہرے کے آغاز پر پارلیمنٹ اسکوائر پر 500 سے 600 افراد موجود تھے، جن میں بیشتر تماشائی، میڈیا کے نمائندے یا بغیر پوسٹرز کے لوگ شامل تھے۔ تاہم، جو افراد فلسطین ایکشن کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا۔

جاپان کی آبادی میں ریکارڈ کمی ، 2024 میں 9 لاکھ سے زائد افراد کم

غزہ: 24 گھنٹوں میں 39 فلسطینی شہید
بھارت میں ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کا منفی اثر، تامل ناڈو میں کئی کپڑا کمپنیوں نے روکی پروڈکشن

Shares: