ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے 380 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیاگیا
تفصیل کے مطابق درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے 380 ویں 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کردیاگیاہے ،تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف علی گل سنجرانی اور پاگارا خلیفہ منیر ،پاگارا خليفہ عاشی ،باغی سلیم قریشی درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس مبارک کا افتتاح کیا اور دعا بھی کی اس موقع پر منیجر اوقاف نواز خان .حنیف صابوگر اور دیگر بھی موجود تھے ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی ایک دین کے ولی تھے جنہوں نے انسانیت کے لیے کام کیا آج یہاں لاکھوں زائرین آتے ہیں سیکورٹی کے اور دیگر انتظامات بھی بہتر ہیں ٹھٹھہ ایک پر امن علاقہ ہے درگاہ پر جو کمی بیشی ہے اسے پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے مہنگائی کا تحفہ عمران خان نے عوام کو دیا ہے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف علی گل سنجرانی نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات اچھے ہیں ہم نے زائرین کے لئے لنگر نیاز اور پینے کے پانی اور انکی رہائش کا انتظام بھی کیا ہے درگاہ پر پاکستان سمیت کئی ملکوں سے زائرین آتے ہیں-
Shares: