مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...

چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ

TIO بیجنگ کی سفارش پر، ٹڈاپ کے ٹیکسٹائل اینڈ...

متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات میں دو مزید بھارتی شہریوں کی...

ماضی کی معروف اداکارہ نرگس دت کی 39 ویں برسی

برصغیر کی معروف اداکارہ نرگس دت کی 39 ویں برسی اتوار کے روز منائی جا رہی ہے۔وہ 3مئی 1981کو ممبئی میں انتقال کر گئی تھیں۔نرگس جن کا اصل نام فاطمہ رشید تھا، یکم جون 1929کو بنگال میں ایک پنجابی مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ان کے والد عبدالرشید راولپنڈی کے ایک انتہائی امیرشخص تھے جب کہ ان کی والدہ جدن بائی اس وقت کی مقبول کلاسیکل گلوکارہ تھیں۔نرگس نے اپنی فنی زندگی کا آغاز صرف 6 سال کی عمر میں 1935میں فلم تلاش حق سے کیا تھا جہاں ان کو فلمی نام بے بی نرگس دیا گیا۔ 1943میں انہوں نے بطور ہیروئن پہلی مرتبہ محبوب خان کی فلم تقدیر سے کیا جس میں ان کے مد مقابل اس وقت کے معروف اداکار موتی لال نے بطور ہیرو کام کیا۔ تقدیر میں کام کرنے کے بعد نرگس کی ملاقات راج کپور سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی کئی فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام کرنے کا موقعہ دیا۔1949میں فلم برسات کی کامیابی کے بعدآگ، انداز، جوگن، آوارہ، دیدار، انہونی، شری 420، آہ سمیت جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی انہوں نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔1957میں فلم مدر انڈیا کو آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس فلم میں لازوال اداکری کرنے پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ نرگس فلم مدر انڈیاکی شوٹنگ کے دوران کھیتوں میں لگائی جانے والی آگ کی لپیٹ میں آگئیں جہاں سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس کو بچایاجس سے متاثر ہو کر نرگس نے11مارچ 1958کو سنیل دت سے شادی کر لی۔نرگس اداکار راج کپور سے شادی کی خواہش مند تھیں۔ وہ انہیں اپنی بیوی کو طلاق دینے پر زور دیتی رہیں لیکن 9سال انتظار کرنے کے بعد انہوں نے سنیل دت سے شادی کا فیصلہ کیا۔ سنیل دت نے فلم مدر انڈیا میں ان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔نرگس نے 1967میں فلم رات اور دن میں آخری مرتبہ اداکاری کی۔اس فلم میں کام کرنے کے عوض انہیں بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔1980-81میں نرگس کو بھارتی راجیہ سبھا کا رکن بنایا گیا لیکن کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ان کا 3مئی1981کو انتقال ہو گیا۔ان کا ایک بیٹا سنجے دت بھارتی فلمی دنیا میں کامیاب ہیرو کے طور پر ابھرا جب کہ ان کی دو بیٹیاں نمرتا اور پریا ہیں۔ نمرتا نے اداکار راجندر کمار کے بیٹے کمار گورو سے شادی کی جب کہ دوسری بیٹی پریاسیاست میں آگئیں اور ان کو14ویں لوک سبھا کا رکن بھی منتخب کیا گیا۔