پاکستان فلسطینی بھائیوں کے لیے اگلا کیا قدم اٹھانے جا رہا ، فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
پاکستان فلسطینی بھائیوں کے لیے اگلا کیا قدم اٹھانے جا رہا ، فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس سےمتعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیر خارجہ ترکی سے نیو یارک جائیں گے،5مسلم ملکوں کے وزراء بھی خارجہ نیو یارک جائیں گے:پاکستان نے فلسطین کے مسئلے پر واضح مؤقف اپنایا.
چوہدری فوادحسین کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیادت نے پاکستان کے مؤقف کاشکریہ بھی ادا کیا،فلسطین کومیڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال کا سامنا ہے پاکستان امداد بھیجے گا،
وزیر اعظم کو رنگ روڈ منصوبے کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں.وزیر اعظم نے رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا:راولپنڈی رنگ روڈ کو اسکو اٹک رنگ روڈ بنا دیا گیا.تبدیل کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں غلام سرور خان اور ذوالفقار عباس بخاری کا تذکرہ نہیں،ذوالفقار عباس بخاری کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے
ذوالفقار عباس بخاری نے تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے استعفی دیا،ابتدائی تحقیقات میں کسی وزیر یا مشیر کا نام نہیں آیا.
اینٹی کرپشن اور متعلقہ ادارے مزید معاملے کی تحقیقات کریں گے.انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں.
شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ضروری ہےنن لیگ اور پیپلز پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر اپنی پوزیشن واضح نہیں کر رہیں.تحریک انصاف اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پرعزم ہے.ملک میں سمارٹ فون کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے.خیبر پختونخوا میں غربت میں تیزی سے کمی آئی:.پاک چین سفارتی تعلقات کے حوالے سے 70 روپے کے یادگاری سکے کی منظوری دی گئی.
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 59 اداروں کے سی ای اوز تعینات کیے جو میرٹ پر لگائے گئے ہیں.جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ جلد منظور ہونے جا رہا ہےاس میں وزارت انسانی حقوق کا اہم کردار ہے.پاکستان میں کورونا کی صورتحال ہمسایہ ملکوں سے بہت بہتر ہے.تمام سیاسی جماعتیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں.حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،