تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟
تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی عزیزالرحمان سیکنڈل میں نیا موڑ آ گیا
مفتی عزیز الرحمان ویڈیو سیکنڈل کے متاثرہ طالب علم صابر نے مقدمہ درج کروا دیا ہے، درج ایف آئی آر میں انکشاف ہوا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان نے طالب علم پر وفاق کے امتحان پر داخلے میں پابندی تین سال کے لئے لگا دی تھی اور پابندی ختم کروانے کے لئے جنسی خواہش کی تکمیل کا کہا گیا ، طالب علم نے درج ایف آئی آر کے مطابق کہا کہ میں نے مجبوری کے طور پر یہ قدم اٹھایا،مفتی عزیر الرحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ امتحان سے پاس بھی کروا دوں گا ، طالب علم کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب سے 3 سال مسلسل ہر جمعہ کو زیادتی کا نشانہ بنتا رہا ، میں نے جب مدرسہ انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کچھ نہ کیا اور کہا کہ مفتی صاحب ایسا نہیں کر سکتے
بالآخر لاہور پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے بعد خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ #muftiazizurrehman pic.twitter.com/l5DTLsM0hc
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) June 17, 2021
درج ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا ہے کہ مدرسہ انتظامیہ کے رویہ سے مایوس ہو کر میں نے خود ویڈیو بنائی اور وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری کو بطور ثبوت بھجوائی لیکن انہوں نے بھی کچھ نہ کیا،مجھے اس کے بعد دھمکیاں دی گئیں اور میری ویڈیو وائرل کر دی گئی، مفتی عزیز الرحمان ہر جمعہ کو میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتے اور مختلف اوقات کی چار سے پانچ ویڈیو ز اور مفتی کے ساتھ بات چیت کی ریکارڈنگ بھی دی گئی ہے
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مفتی کو جب مدرسہ سے فارغ کیا گیا تو انکے بیٹوں نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی اور میں بھاگ گیا اور جان بچائی ،پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
گزشتہ روزسے لا ہور کے معروف مدرسے کے معروف مہتم نے مدرسے کے اندراپنے جوان طالب علم سے زبردست جنسی زیادتی کی زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے اورجس میں ان الزامات کی حقیقت دکھائی گئی ہے-
دوسری جانب اس مدرسے کے اس مہتمم کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں نے بھی حقیقت کی شکل اختیارکرلی ہے وائرل ویڈیو کے مطابق لاہورکے معروف مدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کے مہتتم اور ( جے یو آئی ف) کےمرکزی رہنما مفتی عزیز الرحمن نے بدفعلی کی تو بچے صابر کی شکایت پر اُلٹا اسی کو جُھوٹا کہا گیا- جس پر طالب علم نے ویڈیو پیغٍام میں کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ، میں خود کشی کر لوں گا
دوسری طرف اس حوالے سے دیوبندی مکتبہ فکرکے دینی بورڈ وفاق المدارس عربیہ کی طرف سے ایک مذمتی لیٹرجاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مذکورہ مفتی عزیزالرحمن نے انتہائی قبیح فعل کیا ہے اوراس کی وجہ سے ان سے دینی حلقوں کی بڑی بدنامی ہوئی ہے-
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی