محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 اگست کے دوران ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور ندی نالوں میں تغیانی کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں4 سے 7 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں علاقوں میں بھی 4 سے 7 اگست کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔بلوچستان اور سندھ میں 6 اگست کو تیز بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ، اربن فلڈنگ کا امکان کمزور انفراسٹرکچر والے علاقوں میں نقصانات کا خطرہ ہے.متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور عوام کو بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کریں۔
حکومتِ پاکستان کا 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 کشمیری شہید
سابق وزیراعظم کے پوتے کو ریپ کیس میں عمر قید، 11 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ