مزید دیکھیں

مقبول

کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار

لاہور:کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورئیر نمائندے بن کر وارداتیں کرنے والے 4 رکنی ریکارڈ یافتہ نقب زن و ڈکیت گینگ گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کوریئر کمپنی کے نمائندے بن کر خالی گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔

پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

سی آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے دوران تفتیش 27 وارداتوں کا اعتراف کیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،لیپ ٹاپ، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایک اور واقعہ میں رائیونڈ کے علاقے میں فیکٹری ایریا میں کام کرنے والے مزدورں کو بھی رات کی تاریکی میں لوٹ لیا گیا ہے، واردات کرنے والوں نے پیسے اور موبائل بھی چھین لیے اورپھرمزدوروں پرتشدد بھی کیا ، یاد رہے کہ اس فیکٹری ایریا میں آئے روز کوئی نہ کوئی واردات ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی ہی رہتی ہیں ، لیکن ابھی تک ان جرائم پرقابو نہیں پایا جاسکا ،

آئرلینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جرائم پیشہ افراد بھی فیکٹریوں میں کام کرنے والوں میں سے ہیں جو رات کی تاریکی میں چھپ کر جرائم کرتے ہیں