گلگت بلتستان میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے 4 ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کی جا سکے۔

وزیراعظم نے متاثرین میں زخمیوں کو مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت زیادہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے جبکہ کم زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کے چیک دیے جا رہے ہیں۔ یہ امداد گزشتہ سال کے سیلاب میں مکمل یا جزوی نقصان اٹھانے والے افراد کی امداد کے برابر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت متاثرین کے دکھوں کا مکمل مداوا نہیں کر سکتی، مگر وہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لے کر اگست کے آخر میں گلگت بلتستان کا دوبارہ دورہ کریں گے، جہاں وہ مزید اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔ اس موقع پر 100 میگاواٹ کا سولر سسٹم منصوبہ بھی رواں سال مکمل ہوگا اور دانش اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے سیلابی متاثرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی اور صوبائی وزرا، گورنر گلگت بلتستان، وزیراعلیٰ، این ڈی ایم اے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی فوری مدد یقینی بنائیں اور گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات اور مانیٹرنگ کے لیے مرکز قائم کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF) سسٹم کی تنصیب پر کام کر رہی ہے جسے دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے 600 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، خیمہ بستیاں قائم کی گئیں، اور امدادی پروازیں بھی چلائی گئیں۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے وزیراعظم کو ریسکیو و امدادی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر کو سیاحت کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔وزیراعظم کے استقبال کے لیے گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی گلگت پہنچے۔

سندھ حکومت نے نمبر پلیٹس کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی

سندھ حکومت نے نمبر پلیٹس کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی

کراچی ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر کام شیڈول سے پہلے مکمل

Shares: