ڈی جی خان :قبائلی علاقہ "گرماف” سنگھڑ ندی کے کھڑے پانی میں 4 لڑکے ڈوب گئے

ڈی جی خان(باغی ٹی وی )قبائلی علاقہ "گرماف” سنگھڑ ندی کے کھڑے پانی میں 4 لڑکے ڈوب گئے
تفصیل کے مطابق کوٹ کے قیصرانی کے چار نوجوان نہانے کےلئے سنگھڑ ندی کے تالاب کے کھڑے پانی میں داخل ہوگئے ،12 سے 15 سال کے کامران،عبدالغفور،احمد علی اور حماد تالاب میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گئے
اس دلخراش واقعہ کی کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان سے رپورٹ طلب کرلی ،کمشنر ڈی جی خان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیمیں اور بی ایم پی اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ کردئے گئے ہیں ،لڑکوں کو تلاش کرنے کےلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائیں ،کمشنر کی پولیٹیکل اسسٹنٹ کو ہدایات
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سنگھڑ ندی کا پانی جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کرگیا تھا
ڈائریکٹرتعلقات عامہ کے مطابق ڈوبنے والوں میں 25 سے 36 سالہ فرد کی بھی اطلاع ہے
آخری اطلاعات کے مطابق رسالدار بی ایم پی ستہ سرکل تمن قیصرانی افتخارزیاد قیصرانی کاکہناہے کہ 2 نوجوانوں لاشیں نکال لی گئیں جبکہ قبا ئلی افراد کے تعاون سے دو کی تلاش جاری ھے۔
تازہ ترین اپڈیٹ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق احمد ٹوانہ کے مطابق قبائلی علاقہ گرماف میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے تالاب میں ڈوبنے والے چاروں افراد کے جسد خاکی تلاش کرلئے گئے،ریسکیو 1122،بی ایم پی اور مقامی افراد نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا

Leave a reply