شہری کو یرغمال بنا کر رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اہلکاروں پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر یہ کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ 17 ستمبر کو حاجی کیمپ کے قریب پیش آیا، جہاں شہری خریداری کے بعد آن لائن بائیک رائیڈر کا انتظار کر رہا تھا۔ڈولفن اہلکاروں نے شہری کا جھوٹا بیان ریکارڈ کر کے ویڈیو بنائی اور اس کی بنیاد پر 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔
شہری نے اے ٹی ایم سے 29 ہزار روپے نکلوا کر اہلکاروں کو دیے، جس پر معاملہ رپورٹ ہوا اور انکوائری کے بعد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں
غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 45 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخمی
سندھ حکومت کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت
قائداعظم ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری، 6 اکتوبر سے آغاز