اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔

باغی ٹی وی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےسرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا،چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے بریفنگ دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے فنشنگ کے کام کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔

او آئی سی رکن ممالک کا اعلیٰ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم

فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے،ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

عمران خان کی رہائی کی ٹویٹ کرنیوالے رچرڈ گرینل نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیں

امریکی ائیرپورٹ کے رن وے پر مستطیل نشانات کی حقیقت کیا ؟

Shares: