مزید دیکھیں

مقبول

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلہ گاڑیاں بہا لے گیا، ایف سی اہلکار جاں بحق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی )خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے...

جامپور:بااثر زمیندار نے کسان کی فصل لوٹ لی، پولیس پر ملی بھگت کا الزام

کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی(تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)راجن پور کی تحصیل جامپور...

خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ،شرٹ پتلون کا حکم

خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ شرٹ...

جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ میں...

بانی پی ٹی آئی کی 2 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

اسپیشل عدالت سنٹرل ایف آئی اے: بانی پی ٹی...

ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے بیگ سے 4 فٹ لمبا سانپ برآمد؛ ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکی ایئرپورٹ پر ایک عجیب وغریب واقعے میں مسافر کے بیگ میں چھپے 4 فٹ لمبے سانپ کو کیمرے کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ٹمپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر نے کیری آن بیگ میں 4 فٹ لمبے سانپ کو لے کر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

بیگ کو جب اسکریننگ سے گزارا گیا تو بیگ میں ایک مشکوک چیز کی موجوگی کا احساس ہوا جسے بڑی احتیاط سے لیپ ٹاپ وغیرہ کے ساتھ پیک کر کے رکھا گیا تھا۔عملے نے خاتون مسافر سے کیری آن بیگ کھولنے کا کہا، تلاشی کے دوران اس میں سے ایک سانپ نکل آیا۔ چار فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔

عملے نے سانپ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ خاتون مسافر نے بتایا کہ یہ سانپ ان کا پالتو جانور اور بے ضرر ہے۔ وہ ہر جگہ اسے اپنے ساتھ رکھتی ہے۔ یہ سانپ انھیں جذباتی سہارا دیتا ہے۔ایئرلائن کمپنی نے مؤقف اپنایا کہ طیارے میں جن پالتو جانوروں کو لانے کی اجازت ہے اس میں سانپ شامل نہیں۔ امریکا کے چند ہی ایئرپورٹ پر سانپ کو لے جانے کی اجازت ہے لیکن وہ بھی صرف چیک ان بیگ میں لے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ خاتون کے بیگ سے ملنے والا سانپ لاطینی امریکا میں پایا جاتا ہے اور یہ زہریلا تو نہیں ہوتا تاہم یہ اپنے شکار کو جکڑ کر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔