بلوچستان،اغوا ہونے والے فٹبالرز میں سے 4 بازیاب

0
53
Football

بلوچستان سے 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے اغواء ہونے والے 6 نوجوان فٹبالرز میں سے 4 کو بازیاب کروا لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، لوکل ایڈمینسٹریشن اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے اغواء ہونے والے 4 فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کروا کر ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت مزید 2 بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں، ان 2 بچوں کو بھی جلد باز یاب کروا لیا جائے گا۔

اغوا کھلاڑیوں میں عامر ولد ذاکر حسن، مریٹہ فیصل ولد حنیف سہیل، احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمّد، بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔تمام کھلاڑی آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ کھیلنے جا رہے تھے، جس میں 18 لڑکے شامل تھے۔ نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کھلاڑیوں کےاغوا کا نوٹس لے لیا ہے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جارہے تھے۔ جن کو نا معلوم اغوا کاروں نے اغوا کر لیا تھا،

Leave a reply