گوجرخان: کنویں کی صفائی کے دوران 4 نوجوان جاں بحق

دوافراد کنویں میں جنریٹر چلا کر کام کر رہے تھے کنویں میں زہریلی گیس جمع ہو گئی جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے ،بے ہوش نوجوانوں کو بچانے کے لئے تین افراد کنویں میں اترے اور وہ بھی بے ہوش ہوگئے-

گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تھانہ گوجرخان کے علاقہ آدڑہ خورد میں چار نوجوان کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس جمع ہو جانے کے باعث جاں بحق ہو گے جن میں سے تین کا تعلق ادڑا خرد اور ایک کا تعلق کہک بدال سے بتایا جاتا ہے

یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش ایا جب چاروں نوجوان صفائی اور کنویں کو مزید گہرا کرنے کے لیے کنویں میں اترے جہاں زہریلی گیسز کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا لیکن وہ جا نبر نہ ہو سکے

متوفیان میں محمد رمضان عمر 40 سال سکنہ آدڑہ خورد، محمد جمیل عمر 20 سال سکنہ آدڑہ خورد ،عبدالوہاب عمر 25 سال سکنہ آدڑہ خورد اور محمد نصیر سکنہ کہک بدال عمر 40 سال جبکہ ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

افسوس ناک واقعہ اتوار کی صبح رونما ہوا اطلاعات کے مطابق دوافراد کنویں میں جنریٹر چلا کر کام کر رہے تھے کنویں میں زہریلی گیس جمع ہو گئی جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے ،بے ہوش نوجوانوں کو بچانے کے لئے تین افراد کنویں میں اترے اور وہ بھی بے ہوش ہوگئے-

Leave a reply