مزید دیکھیں

مقبول

سرگودھا: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجالپ)سیدوانہ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اپنے تین بچوں سمیت ملبہ تلے آکر جابحق جبکہ شوہر شدید زخمی، پولیس کا کہنا ہے کہ چھت پر گنجائش سے زیادہ اینٹیں رکھی ہوئی تھیں

سرگودھا لاہور روڑ پر واقع علاقہ سیدوانہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ارو لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعہ میں جابحق ہونے والوں میں 7 سالہ مینا فاطمہ،3 سالہ حرم فاطمہ، چار سالہ معراج فاطمہ اور 35 سالہ حفظہ بی بی شامل ہیں جبکہ 35 سالہ محمد سلیم شدید زخمی ہوگیا،جس کی حالت تشویشناک ہے، اسے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر والوں نے کمرے کی چھت پر آوور لوڈنگ (گنجائش سے زیادہ) اینٹیں رکھی ہوئی تھیں، جس کے باعث گاڈر اور ٹی آر وزن برداشت نہ کر سکے اور چھت گر گئی، چھت کا ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمی اور جابحق افراد کو ڈی ایچ کیو اور نیازی میڈیکل ہسپتال منتقل کردیاہے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں