کراچی کے علاقے کلفٹن چینہ پورٹ کے قریب میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے اندوہناک واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی ہے جہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں مقتولہ ثناء آصف کا بھائی وقاص علی بھی شامل ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول ساجد کے والد عارف مسیح کراچی پہنچ چکے ہیں اور ان کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے پسِ پردہ واقعات سے پولیس کو آگاہ کیا ہے، جس کی روشنی میں بعض افراد کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا جائے گا۔واقعے کی تحقیقات میں اس وقت بڑی پیش رفت ہوئی جب پولیس کو مقتول جوڑے کا نکاح نامہ موصول ہوا، جس کے مطابق ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا اور اسی روز مقتولہ ثناء آصف کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔

واضح رہے کہ 30 سالہ ساجد مسیح اور 18 سالہ ثناء آصف کی لاشیں کلفٹن کے علاقے چینہ پورٹ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھیں، دونوں کو سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔جوڑے کا تعلق گوجرانوالہ کے گاؤں ڈاک خانہ لالہ پل عبداللہ پور تحصیل نوشہرہ ورکاں سے تھااور دونوں گھر سے فرار ہو کر کراچی پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق ثناء آصف کے بھائی وقاص علی نے مقتول ساجد کے خلاف 17 جولائی کو اغواء کا مقدمہ تھانہ تتلے علی، ضلع گوجرانوالہ میں درج کرایا تھا۔

پولیس کو مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور پاسپورٹ سائز تصاویر بھی ملی ہیں، جو تفتیش کا حصہ بنائی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے

قومی و صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوں گے

Ask ChatGPT

Shares: