کوئٹہ میں سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے بعد ہوا۔ دھماکا سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔ اختر مینگل کے بیٹے نے بھی ان کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید بھگدڑ مچ گئی، زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

سرفراز بگٹی کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت،تحقیقات کا حکم

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دھماکا انسانیت کے دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

نئی نسل اور بدلتی اقدار

Shares: