لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا جائزہ لینے کے لیے پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کو کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید دلچسپ اور کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے تجاویز دے دیں۔

فرنچائز مالکان نے 17 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پی سی بی کو مبارکباد دی،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 کی کچھ اہم باتیں یہ ہیں چھ ٹیموں میں سے چار نے اپنے ہوم وینیوز پر کم از کم پانچ میچ کھیلے،
پہلی اننگز میں ٹیم کا اوسط اسکور 167 تھا، ٹورنامنٹ میں دوسو سے زائد کے 10 اسکور تھے فائنل سمیت آٹھ میچوں کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، میڈیا حقوق میں پچھلے میڈیا حقوق سائیکل کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہوا،لائیو اسٹریمنگ کے حقوق میں پچھلے رائٹس سائیکل کے مقابلے میں 113 فیصد اضافہ ہوا، بین الاقوامی میڈیا حقوق میں پچھلے حقوق کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ہوا، 350 ملین سے زائد لائیو ناظرین تاریخ میں سب سے زیادہ تھے، ڈیجیٹل میڈیا میں1.5 بلین تک رسائی حاصل ہوئی جو غیرمعمولی بات ہے۔

دریں اثناپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2025 کے سلسلے میں گورننگ کونسل میں مزید بات چیت کے لیے مندرجہ ذیل تجویز پیش کی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 ایونٹ کے لیے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہو گی، کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی، پی سی بی اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو 7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز دی گئی،ان تجاویز میں کراچی ملتان لاہور اور راولپنڈی میں میچز کاانعقاد شامل ہے، پی سی بی اضافی وینیوز تلاش کرے گاپی سی بی نے پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کردی، پی ایس ایل کو مزید کامیاب اور مقبول بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اس میں شامل کرنے کی غرض سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی، اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ میں اضافہ ہوا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک کامیاب برانڈ کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لیے فرنچائزز کے کردار کی تعریف کی جن کی حمایت ۔ دلچسپی اور جذبے نے اس لیگ کی ساکھ کو اجاگر کرنے اور اسے ایک چیلنجنگ مسابقتی اور دلچسپ ایونٹ کے طور پر اپنی پہچان کرانے کے ضمن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چار پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کو مزید ُپرجوش اور مسابقتی بنانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد کو شامل کرنے، اور انہیں بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے "ہمیشہ کی طرح ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے لیے ونڈو پر فرنچائز مالکان کے ساتھ ہماری مفیدگفتگو ہوئی ہے۔ ُپرجوش فرنچائز مالکان نے پی سی بی کی تجویز کردہ ونڈو اور پلے آف کے مقامات کے بارے میں اپنی تجاویز اور آرا دیں، اس میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ خیال کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی موزوں ترین ونڈو کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مزید ڈیٹا فرنچائز مالکان کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ وہ آپس میں بات چیت کر سکیں۔ زیادہ باخبر فیصلہ کر سکیں اور اپنے خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔

ہم پاکستان کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک کے مستقبل کے لیے بروقت فیصلے کرنے کے لیے فرنچائزز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے میں فرنچائز مالکان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے ان کے عزم کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، ہمیں بات چیت جاری رکھنے اور اپنے آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اجتماعی طور پر اپنے اہم مقاصد کو حاصل کر سکیں یہاں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کمشنر نائیلہ بھٹی کو ان کے رول ، وژن اور قیادت کے لیے مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے لیگ کو درست سمت میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

Shares: