ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 4 پروازیں منسوخ 18 تاخیر کا شکار

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل نے مسافروں کی زندگی کو متاثر کر دیا ہے
PIA

کراچی: ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر میں 4 پروازیں منسوخ ہوگئی اور 18 میں تاخیر ہوئی۔

باغی ٹی وی: ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی 2 پروازیں کراچی سے کوئٹہ کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ، ایک غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی شارجہ سے کوئٹہ کے لیے منسوخ کی گئیں-

دوسری جانب ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی ایک پرواز، پی آئی اے کی کراچی لاہور پرواز، اور کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں،کراچی سکھر کی پرواز میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ملتان جدہ کی پی آئی اے کی پرواز میں پونے 2 گھنٹے تاخیر پشاور دوحہ کی پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر پشاور جدہ کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں بھی ایک گھنٹہ تاخیر ہے-

بل گیٹس کا کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ

بین الاقوامی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی مشکلات پیش آئیں لندن اسلام آباد کی پروازوں کی آمد و روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر رہی، جبکہ اسلام آباد دوشنبے کی پرواز کی آمد میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی۔

اس کے علاوہ، اسلام آباد استنبول کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ اور کراچی دبئی کی پرواز کی آمد و روانگی میں پونے 2 گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ کراچی استنبول کی پرواز بھی سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن …

Comments are closed.