4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،2 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کا مال برآمد

0
44
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،

ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے،4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں عرفان ،محسن،سلیم،ارشاد شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے 2 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کا مال برآمد کیا گیا ہے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،ملزمان نے شیخوپورہ کے قریب موٹر سائیکل کے سپیٔر پارٹس اور سوتر کے بھرے دو لوڈڈ ٹرک بھی لوٹے،ملزمان مختلف جگہ پر ناکہ لگا کر لوڈڈ ٹرک کو روک کر گن پوائنٹ پر شہریوں کا مال لوٹتے تھے

دوسری جانب ٹک ٹاک کا جنون حوالات کی سلاخوں کے پیچھے لے آیا شاد باغ پولیس کی کاروائی ہما شہزادی اپنے ون ویلر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لی گئی شاد باغ پولیس سب انسپکٹر بنیامین بٹ نے کاروائی کرتے خاتون کو 6 ویلروں سمیت گرفتار کر لیا .ملزمان موٹر سائیکل پر ویلنگ کرتے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرتے ویڈیو وائرل ہونے پر شاد باغ پولیس نے ایکشن لیا، منچلے ون ویلنگ کرتے ہوئے لڑکی کو پیچھے بیٹھا کر ویڈیو بنواتے ملزمان ویلنگ کے لیے رنگ روڈ سمیت لاہور کی کھلی سڑکوں کا انتخاب کرتے ملزمان موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی لڑکی کو بیٹھا کر خطرناک کرتب دکھاتے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو پولیس تحویل میں لیا گیا گرفتار ملزمان میں ایمان, مجید, وقاص, رومان, اذان, اور حارث شامل مقدمات درج کر لئے گئے، ایس ایچ او شاد باغ کا کہنا ہے کہ ویلنگ کے دوران پیچھے بیٹھی لڑکی کو وارننگ دیکر تحفظ مرکز کے حوالے کیا گیا,

بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

Leave a reply