ٹھٹھہ : قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 10 دسمبر 2022 کو رات کے وقت ولیج آللہ ڈنو خلیفہ قریشی میں خلیفہ قریشی برادری کے درمیان زمینی تنازعہ ہوا جس میں ملزمان نے نوردین عرف دودا، محمد عمر اور دھنی بخش خلیفہ قریشی کو کلہاڑیوں، آہنی راڈز اور لاٹھیوں سے وار کرکے زخمی کردیا جنہیں کراچی ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں نوردین عرف دودا خلیفہ قریشی فوت ہوگیا جس کا مقدمہ ساکرو تھانے پر مقتول کے کزن محمد ایوب خلیفہ قریشی کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ڈی پی او ساکرو ڈی ایس پی محمد نواز سرائی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور سب انسپیکٹر عبدالمطلب جتوئی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو تا بہارا روڈ ولیج ابراہیم جوکھیو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان خمیسو ولد مصری، اللہ داد ولد عباس، سومار ولد اسماعیل اور ناتھو ولد خمیسو خلیفہ قریشی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 133/2022 سیکشن 302,324,114,504, 337A(I),337F(I) ت۔پ تھانہ ساکرو۔

Leave a reply