سرگودھا: تین ہفتے قبل گم ہونے والے 4 سالہ بچے کی ٹکڑوں میں لاش برآمد

سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) تین ہفتے قبل گم ہونے والے 4 سالہ بچے کی ٹکڑوں میں لاش برآمد
والدین کے مطابق نہ تاوان نہ دشمنی بچے کی مکمل لاش بھی نہ ملی ہے ۔

سرگودھا پولیس بچہ تلاش کرنے میں ناکام رہی 3 ہفتے گرزنے کے بعد بچے کی ٹکڑوں میں لاش برآمد ہوئی ۔علاقہ بھر میں سوگ کا عالم نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

تھانہ میلہ پولیس نے 4 سالہ بچے حیدر علی کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا- بچے کی تلاش کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن اور اے ایس پی کوٹمومن کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں- جیو فینسنگ کروا کر بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات گرد و نواح سے بچے کی تلاش کی ہر ممکن کوشش عمل میں لائی گئی

گھر کے قریب سے گزرنے والی نہر کو 10 کلومیٹر تک بذریعہ غوطہ خور بھی تلاش کیا گیا- وارثان کی نشاندھی پر 12 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا،

آج بانس کے کھیت سے بچے کی کافی دن پرانی جانوروں کی مسخ کردہ ڈیڈ باڈی ملنے پر ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی کوٹمومن سمیت CIA کی ٹیمیں اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی موقع پر پہنچ گئے،پنجاب فورانزک سائینس ایجینسی کی ٹیم موقع پر موجود ہے- ملزمان کی سراغ براری کے لیے سادہ کپڑوں میں سپیشل ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے

ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران اس تمام عمل کی نگرانی خود کر رہے ہیں- کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave a reply