اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مقامی صحافی کامران خان کلال کے چار سالہ بھتیجے محمد عدیل کے قاتلوں کو ساڑھے چار ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نا آنے پر صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ قاتلوں کا آزاد گھومنا پولیس کی جیتی جاگتی نا اہلی کا ثبوت ہے جس پر صحافیوں میں شدید تشویش ہے
منعقدہ اجلاس میں سینیر صحافیوں میں سے سردار اے ڈی خان جلوانہ، جمیل شہزاد بھٹہ، سید ناصر محمود رضوی مکی ،حیدر خان جلوانہ ،احمد خان بابر ،شیخ عزالرحمن صدر میڈیا کلب ،وقاص خان بلوچ،اشفاق احمد پرہار، چوہدری سلیم کمبوہ ،سید آصف بخاری جنرل سیکرٹری میڈیا کلب ،اعجاز حسین مغل سینیئر نائب صدر میڈیا کلب ،جاوید حسین مغل ، سردار مفیض الرحمن خان نتکانی ،سید مبین شاہ ،کامران خان کلال، ملک شوکت ،جان محمد چوہان ،بشیر حسین مغل اور دیگر شامل تھے
صحافیوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازاور آئی جی پنجاب عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ سفاکیت کی حدیں عبور کرنے والے ظالم درندوں عدیل کے قاتلوں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جاۓ وگرنہ پریس کلب احمد پور شرقیہ کی جانب سے قاتلوں کے نا پکڑے جانے تک لواحقین سمیت چوک منیر شہید پر دھرنا دیا جاۓ گا.