ائرپورٹ پر گم ہونے والا چالیس لاکھ مالیت کا سونا پولیس نے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا

ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسی اور ان کی ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان
0
54
gold

کراچی: پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی،ائیرپورٹ پر گم ہونے والا چالیس لاکھ مالیت کا سونا پولیس نے ڈھونڈ کر خاتون مسافر کے حوالے کر دیا-

باغی ٹی وی : ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق خاتون سائرہ مصطفی کا سات اگست کو اسلام آباد سے کراچی پہنچی خاتون مسافر اپنا بیگ ائرپورٹ پارکنگ ایریا میں بھول گئی ،خاتون گھر پہنچیں اوراپنا سامان چیک کیا،تو ان کا ایک بیگ سامان میں موجود نہیں تھا جو وہ ائیر پور ٹ پارکنگ ایریا میں ٹرالی سے اٹھانا بھول گئی تھیں، مسافر خاتون کے ہینڈ بیگ میں سونا موجود تھا-

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے ائیرپورٹ تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور بتایا کہ بیگ میں 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، 40 ہزار روپے نقد، بینکوں کے مختلف کارڈز اور دستاویزات موجود تھیں۔ خاتون کا ہینڈ بیگ پارکنگ ایریا سے کار سوار کو ملا ،کار سوار وہ بیگ اپنے گھر لے گیا خاتون نے تلاش کے مایوس ہو کر پولیس کو اطلاع دی، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر لائن کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی مگر کسی کو گمشدہ بیگ کے بارے میں علم نہیں تھا۔

ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چوبیس گھنٹے میں بیگ ڈھونڈ نکالا ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے مذکورہ گاڑی کا ریکارڈ نکالا گیا تو وہ ایک ادارے کی ملکیت تھی جس پر پولیس نے کمپنی سے رابطہ کیا کمپنی کے سکیورٹی عملے نے مطلوبہ بیگ پولیس کے حوالے کیا جو کہ ان کے ڈرائیور نے لاوارث قرار دے کر کمپنی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرایا تھا خاتون اپنا سونا ملنے پر انتہائی خوش ہوئی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی-

ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی نے اچھا کام کرنے پر ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسی اور ان کی ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

Leave a reply