تل ابیب: اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

باغی ٹی وی : فلسطینی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے متوقع معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق تل ابیب نے گزشتہ ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس کے قید میں 40 قیدیوں کے بدلے 700 فلسطینوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے جن میں 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینی قیدیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے پر غور کررہا ہے،حماس کا موقف ہے کہ اسرائیل ان کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔

لاہور اے ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے طیارے کی ناروے میں ہنگامی …

انہوں نے وضاحت کی اسرائیل کو ان ناموں پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہو گا جن کا مطالبہ تحریک کرے گی۔ دریں اثنا اگر اسرائیل کو ناموں پر اعتراض کرنے کا حق دیا جاتا ہے تو ہر خاتون فوجی کے لیے مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا”۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے دونوں اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ال امل اسپتال کمپلیکس اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، اسرائیلی طیاروں نے ال امل اسپتال کے اطراف 40 اہداف کو نشانہ بنایا اور اسپتال کے ایمرجنسی روم پر بھی دھاوا بول دیا ہے،اسرائیلی فوج نے ال امل اسپتال سے زخمیوں اور عملے کو بےدخل کرنے کے لیے اسموگ بموں سے حملے کیے جبکہ اسپتال میں سینکڑوں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک رکن شہید ہوگیا ہے اسرائیلیوں نے رفح میں مکان پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 7 فلسطینی شہید ہوگئے، بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید80سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےجواب میں حماس کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں، حماس نےالشفا میڈیکل کمپلیکس کے اطراف 3 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا،اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا۔

سندھ کے تین اضلاع ڈاکوؤں کی ریاست بن گئے

Shares: