ننکانہ :موڑکھنڈا سے 400 کلو مضر صحت گوشت برآمد،مقدمہ درج
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)موڑکھنڈا سے 400 کلو مضر صحت گوشت برآمد،مقدمہ درج
تفصیل کت مطابق تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ محلہ بلال ٹاؤن موڑکھنڈا میں خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد محمود، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر عدیل احمد نے ہمراہ پولیس چھاپہ مار کر 400 کلو عمر رسیدہ، نومولود اور بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ برآمد شدہ مضر صحت گوشت پر تیزاب ڈال کر ضائع کر دیا گیا اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث گروہ کے ارکان شاہ زیب، فقیر حسین، شاہد حسین اور علی اصغر وغیرہ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کی دفعات 22, 22 اے 28، اور پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ 1953 کی مختلف دفعات کے تحت کاروائی کے لیئے تھانہ مانگٹانوالہ میں درخواست جمع کروا دی ہے