400 سرکاری سکول بجلی کے بغیر چلنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

punjab assambly

پنجاب میں 400 سرکاری سکول بجلی کے بغیر چلنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 400سرکاری سکول بجلی کے بغیر چلنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں 400سکول بجلی کی بنیادی سہولت کے بغیر ہیں،لاہور کے ایک گورنمنٹ پرائمری سکول رکھ سلطان پورہ میں بھی بجلی نہیں ہے ،سب سے زیادہ بغیر بجلی کے سکول رحیم یار خان میں ہیں

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ جہاں انکی تعدا د 56 ہے، جبکہ بہاولنگر میں 45،بہاولپور اور ڈی جی خان میں 41 سکولز بجلی کے بغیرہیں ، مظفرگڑھ 37 ، میانوالی 26،راجن پور 23، ناروال 20، لیہ میں 19سکولز بجلی کے بغیر ہیں،شیخوپورہ میں 11،ملتان 8، سرگودھا 6،ساہیوال 5، بھکر اور حا فظ آباد 4 اور اٹک میں 3 سکول ایسے ہیں جو بجلی کی سہولت سے محروم ہیں

قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی کی فرہمی یقینی بنائی جائے

Comments are closed.