مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاؤں چشوٹی میں جمعرات کو شدید بارشوں کے باعث کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کن سیلاب آیا، جس میں 42 ہندو یاتری ہلاک اور 220 افراد لاپتا ہوگئے، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ واقعے میں 2 بھارتی فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
یہ سانحہ دوپہر 12 سے 1 بجے کے دوران مچائل ماتا یاترا کے موقع پر پیش آیا، جب بڑی تعداد میں زائرین علاقے میں موجود تھے۔ سیلابی ریلے نے لنگر، سی آر پی ایف کیمپ اور پارکنگ لاٹ کو بہا دیا، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر کے مطابق نیشنل اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم سڑکوں کی تباہی اور مسلسل بارشوں کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔
مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کو یومِ سیاہ منایا جائے گا
پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو ہوں گے
چہلم شہدائے کربلا،کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
شمالی اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی