چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مہر طاہر سیال )ڈی پی او وسیم ریاض خان کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
چنیوٹ کےمختلف علاقوں سے 43 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ،منشیات فروشوں کے قبضہ سے سے بھاری مقدار میں چرس, ہیروئن,شراب برآمد
14 کلو گرام سے زائد چرس, ہیروئن برآمد ہونے پر 20 منشیات فروش گرفتار
ملزمان میں طاہر, عظمی, عابدہ, عمران, صدام, سرفراز, علی, نازیہ, بلال, مظاہر, مشرف, سرفراز, کلثوم, سعد, ریاض, فرخ, محسن, مجاہد شامل ہیں
6 سو لیٹر سے زائد شراب برآمد ہونے پر 23 ملزمان گرفتار
ان ملزمان میں علی, ظل حسنین, رانی, مظہر, علی, عنصر, عابد, عثمان, نادر, عثمان, انور, علی, شاویز, شوکت, عامر, عنصر, ثاقب, آفتاب, ندیم, شاہد, ندیم, اکرم, لیاقت شامل ہیں ،کارروائیاں سٹی سرکل, بھوانہ سرکل, لالیاں سرکل کے علاقوں میں کی گئیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے
ڈی پی او چنیوٹ وسیم خان نے کہا کہ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث, منشیات فروشوں کیخلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،منشیات سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی سپلائی چین کو بند کیا جا رہا ہے,

Shares: