45 دن کی مہلت ختم،پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
hafiz naeem

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی پینتالیس دن کی مدت آج مکمل ہوگئی، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، لوگ تیار ہورہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے،جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے،کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں-

واضح رہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات طے پائے تھے جس کے بعد جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے دھرنے کے شرکاءسے کہا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ان امور پر اتفاق ہوا ہے کہ آئی پی پیز کا مسئلہ پاکستانی کی معیشت کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے، اس حوالے سے انہوں نے سراہا کہ آپ نے حقیقت میں پاکستان کے اہم نترین مسئلے کو اجاگر کیا ہے-

امریکا کااسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدہ ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے مکمل جانچ پڑتا کی جائے گی۔ حکومت نے اس کیلئے ایک بااختیار ٹاسک فورس قائم کردی ہے جو ایک ماہ میں اپنا کام مکمل کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا تھا کہ حکومت نے ٹاسک فورس کے ان ٹی او آرز پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر سے کسی بھی ماہر کا انتخاب کیا جائے گا، واپڈا چئیرمین اور آڈیٹر چیئرمین کو بھی شامل کیا جائے گا، ایک پرائیویٹ فرم اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہائر کرکے معاملات کو دیکھا جائے گا، ٹاسک فورس ایک ماہ میں وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی حکومت سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں، حکومت معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی، معاہدے پر عطا تارڑ اور محسن نقوی نے دستخط کیے ہیں۔

کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کیا جائے گا، بجلی کے بل ہر صورت کم کئے جائیں گے، آئندہ ڈیڑھ ماہ میں یونٹ کی قیمت کم جائے گی، تاجروں کے خدشات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھاکہ ہم نےعوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا ہے، ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے، آپ کو جلد بجلی کی قیمتیں کم ہوتی ہوئی نظر آئیں گی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا تھا کہ حکومتی نمائندوں نے پوری قوم کے سامنے معاہدہ کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ حکومت معاہدے پر عملدرآمد کرے گی، ہم کسی بھی مطالبے سے دستبردار نہیں ہو رہے، ہم اپنے اس دھرنے میں کل ایک جلسہ عام کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ …

Comments are closed.